مسلم خواتین کے لیے علیحدہ کالج کھولنے کی کوئی تجویز نہیں: بسواراج بومائی

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے مسلم خواتین کے لیے علیحدہ کالج شروع کرنے کے معاملے پر کہا کہ حکومت کے سامنے اس طرح کی کوئی تجویز یا فائل نہیں آئی ہے۔ اس طرح کی بات چیت ان کی انتظامیہ کے کسی بھی سطح پر نہیں ہوئی ہے۔ ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہ کرناٹک حکومت نے وقف بورڈ کو ریاست میں مسلم طالبات کے لیے 10 کالج کھولنے کی رضامندی دی ہے، بسواراج بومائی نے واضح کیا کہ یہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا ذاتی نقطہ نظر ہوسکتا ہے نہ کہ ان کی حکومت کا موقف۔