ایک صف میں مرد و خواتین کے اختلاط کی ممانعت : مسلم پرسنل لا بورڈ
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں مسلم خواتین کے نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں داخلے کی بابت ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔یہ حلف نامہ صاف صاف پہلے حلف نامہ کے مطابق ہے، جو بورڈ کی طرف سے سپریم کورٹ کے سامنے اسی طرح کی درخواست میں دائر کیا گیا تھا۔بورڈ اسلامی نصوص کے لحاظ سے اپنی رائے سے مطابقت رکھتا ہیکہ مسلم خواتین کے مساجد میں داخل ہونے اور نماز یا باجماعت نماز پڑھنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم ایک ہی صف میں مرد و خواتین کے اختلاط کو اسلام کے متعین اصول کے مطابق ممانعت ہے۔ اگر گنجائش ہوتو مسجد انتظامیہ عورتوں کیلئے علیحدہ انتظام کرے۔بورڈ مسلم کمیونٹی سے بھی اپیل کرتا ہے کہ جہاں بھی نئی مساجد تعمیر کی جائیں وہاں خواتین کیلئے مناسب جگہ بنانے کے اس مسئلہ کو ذہن میں رکھا جائے۔