نئی دہلی۔آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے جمعرات کے روز شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مظاہرین کا ایک گروپ مخالف سی اے اے نعرے لگاتے ہوئے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پیدا کردی۔
#WATCH Delhi: A group of protesters created ruckus at an event of Muslim Rashtriya Manch, by showing banners and raising slogans against #CitizenshipAmendmentAct and NRC. RSS leader Indresh Kumar was also present on the stage. pic.twitter.com/8WWstcnvaG
— ANI (@ANI) January 16, 2020
عینی شاہدین کے مطابق جیسی ہی آر ایس ایس کے قریبی ایم آر ایم کے بانی اندریش کمار شہہ نشین پر پہنچے تو کچھ لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی۔
بعض مظاہرین نے تو شہہ نشین پر چڑھ کر مخالف سی اے اے پوسٹرس دیکھانے کی بھی کوشش کی۔ فوری طور پر گرفتار کئے گئے مظاہرین سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
مذکورہ ایم آر ایم نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین کو ”کانگریس نے بھیجا“ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمار کی سی اے اے کی بات کی اور تقسیم ہند کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹہرایا۔
انہوں نے کہاکہ ”آج ہندوستانی مسلم پاکستان جانا نہیں چاہتا ہے۔جو لوگ گئے ہیں وہ ”شیطان“ ذہنیت کے لوگ ہیں“۔