مسلم سماج میں معمولی مسئلہ پر خونی جھگڑے افسوسناک

   

Ferty9 Clinic

چٹگوپہ میں پڑوسیوں کی درندگی کا شکار شدید زخمی خاتون نئے سال کے پہلے دن فوت

بیدر۔ نیاسال 2022کے پہلے دن ایک مسلم خاتون نے نالی کے چھوٹے سے مسئلہ پر اپنی جان گنوائی۔ جناب امجد حسین کی اطلاع کے بموجب یہ واقعہ اردو کے معروف ومقبول شاعر سلیمان خطیب کے شہر چٹگوپہ مستقر کا ہے۔جان گنوانے والی اسماء بیگم (30سالہ) بنت محمد لئیق علی باغوان ہیں جو غیرشادی شدہ تھیں۔جھگڑا 27؍ڈسمبر کا ہے کہ نالی کاگندا پانی گھر میں آنے کے مسئلہ کو لے کر 27؍ڈسمبر کو 12:30بجے دن یہ حادثہ رونما ہوا۔اور جھگڑا ا س قدربڑھ گیاکہ چندپڑوسیوں نے گھر میں گھس کر اسماء بیگم کے پاؤں پرپتھر ڈال کرپاؤں کو بری طرح کچل ڈالا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیںاور درد سے تڑپنے لگیں۔دراصل ان کے پیر کی ہڈیا ںٹوٹ گئی تھیں۔زخمی حالت میں اسماء بیگم کوچٹگوپہ کے سرکاری اسپتال لایاگیا۔ وہاں کے ڈاکٹرس نے انھیں بیدر کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کامشورہ دیا۔ 27؍ڈسمبر کی سہ پہر 4بجے بیدر کے سرکاری دواخانہ پہنچنے پر یہاں کے ڈاکٹرس نے انھیںبغرضِ علاج حیدرآباد لے جانے کامشورہ دیا لیکن یہ لوگ حیدرآباد جانے کے بجائے گرپا دپا ناگمارپلی اسپتال بیدر میں شریک ہوگئے۔ چار دن تک اسماء بیگم زیر علاج رہیں۔ یکم جنوری کی صبح 5بجے ان کاانتقال ہوگیا۔جس کی اطلاع بذریعہ فون ان کی بہن ریشما بیگم کودی گئی۔ اسماء بیگم کی نعش کوگورنمنٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔ اس قاتلانہ حملہ اور واقعہ کی گواہ ریشمابیگم تھیں۔ جنہوں نے مذکورہ واقعات بتائے ۔انھوں نے پولیس کو بیان دیاکہ ان کی(ریشمابیگم کی) زندگی بھی خطرے میں ہے لہٰذا خاطیوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ چٹگوپہ پولیس اسٹیشن میں 27ڈسمبر کو ایک FIRدرج کی گئی ہے۔ جس کانمبر181/2021ہے۔ شکایت کنندہ نے معین الدین ولد صابر پولیس والے اور صابر ولد معین الدین پولیس والے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دفعہ 506,504,324کے ساتھ ساتھ 34آئی پی سی بھی لگائی گئی ہے۔ بریمس اسپتال کے مردہ خانہ سے نعش وصول کرنے والے مقتولہ کی بہن اور رشتہ داروں نے بتایاکہ ایف آئی آرواپس لینے کے لئے ہم پر دباؤ ڈالاجارہاہے۔