مسلم لڑکیوں کا غیروں سے رابطہ، دینی تربیت کی کمی کا نتیجہ

   

Ferty9 Clinic

والدین سے حسنِ سلوک کی تلقین، کاماریڈی میں جمعیۃ اہلحدیث کا اجتماع، علماء کا خطاب

کاماریڈی ۔ مسجد محمدیہ اہلحدیث مارے پلی ضلع کاماریڈی میں ضلعی جمعیت اہلحدیث شنظام آباد کی جانب سے ایک روز ہ اجتماع عام ضلعی امیر عبد الواجد منعقد ہوا اس اجتماع کی نگرانی ضلعی ناظم محمد وجہہ اللہ خان نے اس اجتماع کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ۔ فضیلتہ الشیخ حافظ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے اور ان کو اُف بھی نہ کہو ۔ آج کا نوجوان جیسے ہی شادی ہوجاتی ہے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر اپنی زندگی میں لگ جاتے ہیں ان کا خیال تک نہیں کرتے لوگ اگر جنت چاہتے ہو تو اپنے والدین کی خدمت کرو والدین کی ناراضگی رب کی ناراضگی ہے ۔ ان کی دوائوں کا خرچ ان کے کھانے ، رہنے کا خرچ دیتے رہو اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد میں رزق میں برکت دیتا رہیگا۔فضیلتہ الشیخ اسرار کاشف دریاآبادی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو نماز کی تلقین کی نماز کو پابندی کے ساتھ پڑھنے اورنماز کو اس کے وقت پر ادا کرنے کو کہا۔ فضیلۃ الشیخ وسیم سراجی نے خطاب کرتے ہوئے معاشرہ کے بگڑنے کے ذمہ دار کون ہیں؟ ہم کہنے کو مسلمان ہیں لیکن ہمارے اندر اتنا بگاڑ ہے کہ ہم سے ہمارا پڑوسی ناراض ہے ۔ ہم سے ہمارا بھائی ناراض ہے ہمارا لین دین خراب ،کاروبار خراب کھانا پینا رہنا سہنا اوڑھنا سب کا سب خراب ۔ ہماری تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آج ہماری لڑکیاں غیروں کے ساتھ شادیاں کررہی ہیں ۔ اس اجلاس کی نظامت فضیلۃ الشیخ وسیم عمری نے کی ۔ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مقامی امیر محمد شہاب الدین نے تمام ذمہ داری بڑی حسن خوبی کے ساتھ انجام دی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر محمد عارف ضلعی خازن ، نائب امیر عبدالوہاب ، سیف خان ، داعی عبدالغفور پیر صاحب شامل رہے۔