مسلم لیڈر کانفرنس کے 25 جون کو انعقاد کا فیصلہ

   

مشاورتی اجلاس ،کانفرنس کے ایجنڈہ اور مختلف امور پر غور
حیدرآباد 19 جون ( پریس نوٹ) مسلم لیڈر کانفرنس کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے قد وخال ایجنڈہ پر گفتگو ہوئی۔ نگرانی میر عنایت علی باقری نے کی جبکہ مولانا خیر الدین صوفی نے صدارت کی ۔ اجلاس میں طئے پایا کہ ’ مسلم لیڈر کانفرنس‘ 25جون کو پوٹی سری راملو یونیورسٹی میں دوپہر 1بجے تاشام 6بجے منعقد ہوگی ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ‘ سربراہان ‘ عوامی نمائندوں کو مدعو کیاجائیگا۔ مسلمانوں کے سیاسی ‘ معاشی ‘ اور سماجی حالات پر مجوزہ کانفرنس میںگفتگو کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ موجودہ عالمی سیاسی پس منظر کو بھی اس کانفرنس کے ایجنڈہ میںشامل کیاجائیگا۔ تلنگانہ میں دیگر پسماندہ اور درج فہرست طبقات کے سنگم جس طرح اپنی قوم کیلئے کام کرتے ہیں اسی طرح مسلم لیڈر کانفرنس بھی ملی مفادات کیلئے کام کریگی ۔ تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان پر عدم آواری ‘ تحفظات اور سب پلان کے وعدوں کے علاوہ مسلم بچوں کے تعلیمی معیار میںبہتری لانے کے جو وعدے کئے گئے تھے اس پر عدم عمل آوری جیسے موضوعات کو مجوزہ کانفرنس میں زیر بحث لانا طئے پایاگیا ہے ۔بعض شرکاء نے مسلم لیڈر کانفرنس کو بہتر اقدام قراردیا تاہم سڑکوں پر اترنے اور اپنا حق حاصل کرنے جدوجہد پر زور دیا گیا۔ متحدہ آندھرا اور علیحدہ تلنگانہ کی تاریخ میںپہلی مرتبہ برسراقتدار جماعتوں سے کسی بھی لیڈر کو کابینہ میںشامل نہیں کرنے اور اپوزیشن سے پہلے مرتبہ کسی بھی مسلم امیدوار کو اسمبلی انتخابات میںجیت حاصل نہیں ہونے کی وجوہات پر بھی مجوزہ کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ شرکاء نے یہ بھی الزام لگایاکہ مسلم لیڈران کو ہرانے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اہم رول ادا کیا ۔ شرکاء نے جوبلی ہلز اور نامپلی کا حوالہ دیا ۔ اجلاس میں کانگریس قائدین جیسے کانگرس ‘ صدر ملکارجن کھرگے ۔ قائد اپوزیشن راہول گاندھی‘ سماج وادی سربراہ اکھیلیش یادو‘ آر جے ڈی سربراہ تیجسوی یادو‘ این سی پی سربراہ شرد پوار اور دیگر قائدین سے ملاقات کرنا بھی طئے پایاہے۔ شرکاء میں محمد رحیم اللہ خان نیازی سابقہ چیرمن اُردو اکیڈیمی ‘جناب ظہور الدین یوسفی ‘ ‘ سکندر اللہ خان ‘ میر فراست علی باقری ‘ سید جعفر حسین ‘ محمد الیاس قریشی ‘ انور پٹیل‘سید سکندر معشوقی ‘ سلطان مرزا ‘ سید امین احمد الیاس ‘محمد ضیاء الدین‘سید کلیم احمد‘ میر خرم علی ‘ محمد طحہٰ قادری‘ شامل ہیں۔