مسلم ممالک کے بعد افریقی ممالک پر امریکہ کی سفری پابندی

   

Ferty9 Clinic

برما، قزاقستان ، نائیجریا، سوڈان اور تنزانیہ کے متاثر ہونے کا اندیشہ
نولنارڈ۔یکم ؍ فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلم ممال کے بعد اب افریقی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیس مونیس، لوا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ تین سال قبل انہوں نے بعض مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی‘ اب ٹرمپ انتظامیہ دیگر چھ ممالک کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ امکانی ممالک میں برما، ایریٹیریا، قزاقستان ، نائجیریا، سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں جو نئی پابندیوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ ان ممالک کا انتخاب اپنے شہریوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں کمی کے علاوہ امریکی سیکیوریٹی معیارات کی برقراری میں خامیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ امریکن سیول لبرٹیز یونین کے ایمیگریشن رائٹ پراجکٹ کے ڈائرکٹر عمر جواد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی مخالف مسلم پالیسی کو دُگنا کررہے ہیں۔