مسلم نعش کی شناخت

   

حیدرآباد۔7 ۔ستمبر (سیاست نیوز) جنا ب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے PS نامپلی کا مراسلہ گزشتہ ماہ ملا تھا اور مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جس کی تدفین 25 اگست کو زیر نگرانی شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی و فیس IV تدفین عمل میں لائی گئی جس کی شناخت عبید بن سعید عمر 40 سال ورنگل ملگ سے ہوئی مرحوم کو دو لڑکیاں ہیں۔ تفصیل کے بموجب مرحوم حیدرآباد فلک نما حدود میں شادی میں اپنی اہلیہ نسرین انجم کے ساتھ آئے تھے اور گھر واپس نہ آنے پر اہلیہ نے فلک نما پولیس میں شکایت درج کرائی اور ریلوے پولیس اسٹیشن نامپلی کے ذریعہ ان کے انتقال کی اطلاع ملی ۔ ریلوے پولیس ان کے ورثاء کے ساتھ ادارہ سیاست پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ادارہ سیاست کے ذریعہ زاہد علی خان کی ہدایت پر تدفین انجام دی گئی ۔ ورثاء سالم بن سعید اور رشتہ دار محمد شبیر علی ، اختر خاں کے ہمراہ قبرستان پہنچے اور قبرستان میں روتے بلکتے دعائے مغفرت کی اور تدفین میں ادارہ سیاست ملت فنڈ کے علاوہ شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان کا شکریہ ادا کیا۔