مسلم نعش کی شناخت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پولیس کا مراسلہ دیڑھ سال پہلے وصول ہوا تھا جس میں 15 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درحواست کی گئی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی جس کی شناحت اس طرح ہوئی، محمد صابر محی الدین عرف منور عمر 15 سال ساکن پلٹن ملک پیٹ سے ہوئی۔ نماز جنازہ مولانا سید عبدالماجد نائب صدر مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ نے پڑھائی۔ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خطیب مسجد محمدیہ کشن با غ نے دعا کی تھی ۔ جناب سید عبدالمنان اور بشریٰ تبسم نے کہا کہ معصوم بچے ماں باپ کی مغفرت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ مولانا محمد ہاشمی قادری خطیب مسجد ماما نیک قدم نے کہا کہ موت بہترین نعمت ہے جو ا پنے رب سے ملنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ محمد عبدالجلیل ، سید نعیم الدین قادری ، محمد عبدالرحمن ، ابراہیم خلیل ، محمد آصف نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی ۔ محمد عبدالقدیر فہیم ، سلطانہ نے ورثاء کیلئے دعا کی ۔ اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے۔آمین ۔ اس موقع پر ورثاء مرحوم کے والد محمد معین الدین و سید انصار غوری نے قبرستان پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور ادارہ سیاست کا شکریہ ادا کیا ۔