مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ سے این آئی اے کی دستبرداری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) محمد ارشاد ‘ رئیس احمد ‘ زید ملک اور محمد اعظم اب آزاد ہیں کیونکہ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے ان کے خلاف مقدمات سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے ان نوجوانوں کو امروہہ سے گذشتہ ڈسمبر میں گرفتار کیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ نوجوان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اب ان کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ ایجنسی نے ان پر راکٹ لانچرس تیار کرنے اور خود کش حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔