مسلم ڈاکٹر کو فلیٹ فروخت کرنے پر ہاؤزنگ سوسائٹی کا احتجاج

,

   

’مکان واپس لو‘ کے نعرے‘یو پی کے مراد آباد میں مسلم دشمنی کا مظاہرہ

لکھنؤ:مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو مکان کی فروخت نے جمعرات کو اتر پردیش کے مراد آباد کی ایک پاش سوسائٹی میں احتجاج کو جنم دیا جس میں مقامی لوگوں نے فلیٹ بیچنے والے شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’مکان واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔یہ واقعہ ٹی ڈی آئی سٹی سوسائٹی میں پیش آیا جہاں کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ اگر وہاں کسی دوسری کمیونٹی کا کوئی رہتا ہے تو سوسائٹی کے ماحول میں خلل پیدا ہو جائے گا۔میڈیا کے مطابق گھر کے سابقہ مالک ڈاکٹر اشوک بجاج نے یہ پراپرٹی ڈاکٹر اقرا چودھری کو فروخت کر دی تھی۔رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کالونی کی گیٹ پر ’ڈاکٹر اشوک بجاج اپنا مکان واپس لو‘ کے بینرز لگاکر مظاہرہ کیا۔ اس صورتحال پر تبصرے کیلئے دونوں خریدار اور بیچنے والے دستیاب نہیں تھے اور دونوں ہی ڈاکٹرس ہیں۔ رہائیشیوں کا مہنا ہے کہ یہ ایک ہندو معاشرہ ہے جہاں 400 سے زیادہ ہندو خاندان رہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ دوسری برادریوں کا کوئی بھی یہاں رہائش پذیر ہو۔ رپورٹ میں ایک مظاہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ گھر ایک مندر کے قریب بھی ہے۔اس واقعہ سے اتر پردیش میں مسلم دشمنی کا مظاہرہ ہوا ہے جہاں پہلے ہی سے مسلمانوں اور مساجد کے خلاف مہم جاری ہے۔