مسلم کمیونٹی نے یوم آزادی جوش و خروش سے منایا

   

نارائن پور، 15 اگست (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں انجمن اسلامیہ کمیٹی کی جانب سے جمعہ 15 اگست کو یوم آزادی ایک باوقار اور پرجوش ماحول میں منایا گیا۔ہر سال کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے بزرگ شہری ایم ایچ فاروقی نے مقامی جامع مسجد کے سامنے واقع پرانے جماعت خانہ احاطے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے قومی پرچم ترنگا لہرایا۔ قومی ترانے کے بعد ‘ہندوستان زندہ باد’ کے نعرے گونج اٹھے ۔پروگرام میں موجود مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر صدر محمد عمران خان، قائم مقام صدر محمد الیاس، سید اختر علی، نائب صدر مولانا ابو الوفاء قادری، محمد عارف، متولی شیخ اکبر، محمد اقبال قریشی، عشرت رضا، ایس بی۔ فریدی، شیخ تنویر، شیخ محمود، تمیز فاروقی، شیخ یوسف، عبدالحبیب فاروقی، حافظ ربانی، محمد فیروز، حاجی محمد جاوید، مولانا مبارک، عبدالرحیم، علی انصاری، صادق بھائی، محمد شکیل خان، امام الدین انصاری، شہزاد انصاری، جلال بھائی، میرزا واعظ، حسین نواز، حسین نواز، پرویز خان، عبدالرحیم، علی انصاری اور دیگر لوگ موجود تھے ۔