مسلم گروپوں کا تین طلاق معاملے پر ٹی آر ایس کے موقف کی برہمی

,

   

حیدرآباد۔تین طلاق بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے دوروز بعد تلنگانہ میں مسلم گروپوں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے قابل اعتماد قائدین نے انہیں دھوکہ دیاہے۔صدر کل ہند مجلس انقلاب ملت سید طار ق قادری نے ٹی آر ایس پارٹی پر مسلمانوں کو تین طلاق بل پر والک اؤٹ کے ذریعہ این ڈی اے کی حمایت کا الزام عائد کرتے کہاکہ ٹی آر ایس نے والک اؤٹ کے ذریعہ مسلمانوں کو گمراہ کیاہے۔

مسٹر قادری نے کہاکہ”ٹی آر ایس نے نہ صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے بلکہ پارلیمنٹ میں والک اؤٹ کرتے ہوئے مسلمانوں کو حیران کردیاہے۔ اسدالدین اویسی اور مسلم مذہبی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ اس ناکامی پر مسلمانوں سے معافی مانگیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ کے ریاستی وزیرداخلہ محمد محمودعلی کا رول بھی اس معاملے میں حیران کن رہا ہے۔ قادری نے بی جے پی پر تین طلاق بل کو قانون بنانے کی منتخب اقدام پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہجومی تشدد پر احکامات کو پارٹی نے نظر انداز کردیاہے۔

انہو ں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ”شائد حکومت کی منشاء ہے کہ وہ مسلم خواتین کو سکیورٹی فراہم کریں آیا ہجومی تشدد سے یا پھر انہیں جیل بھیج کر“۔

مولانا سید غلام صمدانی علی قادری چیرمن سیرت النبی اکیڈیمی نے بھی اعلان کیاکہ وہ مذکورہ بل کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ایوان سے غیرحاضر رہنے والے اراکین پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ان کی مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

چیرمن سیر ت النبی اکیڈیمی نے ٹی آر ایس کی جانب سے والک اؤٹ کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مسلمانو ں سے استفسار کیاکہ وہ گھریلومعاملات یاتو مساجد یاپھر مسلم کونسلنگ مراکز سے رجوع کریں