ریاض: محمد بن سلمان فاؤنڈیشن جسے مسک فاؤنڈیشن بھی کہا جاتا ہے، کے ہیڈ کوارٹر کو اس کے جدید شہری ڈیزائن کے لیے ویل گولڈ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔انٹرنیشنل ویل بلڈنگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو بی آئی) عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ دیتا ہے جس کا مقصد ہے کہ عمارات کے ڈیزائن کے ذریعے صحت اور بہبود کو ترجیح دینے کے لیے تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس کا مشہور ہیڈ کوارٹر محمد بن سلمان غیر منافع بخش شہر ریاض میں ہے جسے مسک سٹی بھی کہا جاتا ہے۔ویل سرٹیفکیٹ نے تسلیم کیا کہ مسک ہیڈ کوارٹر سعودی عرب میں جدید شہری ڈیزائن کے لیے ایک رول ماڈل اور مرکز ہے جو انسانی صحت اور بہبود پر توجہ مرکوز کرنے والے پائیدار شہری مقامات بنانے کے لیے پرعزم ہے۔آئی ڈبلیو بی آئی کا سرٹیفکیٹ شہری اور عمارتی ڈیزائن میں مختلف عناصر پر غور کرتا ہے جیسے ہوا کا معیار، پانی کی پاکیزگی، روشنی، درجہ حرارت اور موصلیت، فطرت سے قربت اور نقل و حرکت کی روانی وغیرہ۔