حیدرآباد :۔ کل ہند داغ دہلوی فاونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام داغ دہلوی یادگار تقاریب کے انعقاد کے موقع پر کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ سید مسکین احمد بانی و صدر کے بموجب مشاعرہ میں عالمی شہریت یافتہ شعرائے کرام مختلف ریساتوں سے شرکت کریں گے ۔ بیشتر شعرا نے اپنی شرکت کی توثیق کی ہے ۔ مشاعرہ کی صدارت کے لیے سابق نائب صدر جمہوریہ عزت مآب حامد انصاری صاحب کو دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے اور قبولیت کی درخواست کی گئی ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزراء کے علاوہ نامور اداکار ، ادب نواز ، سابق مرکزی وزیر جناب شتروگھن سنہا کو بھی مدعو کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ’ داغ دہلوی یادگار ایوارڈ ‘ کے علاوہ عابد علی خاں یادگار ایوارڈ ’ محب اردو ایوارڈ ‘ بھی دئیے جائیں گے ۔ ملک کے چنندہ مشاعروں میں شمار کئے جانے والے اس مشاعرہ کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ شیخ نعیم رکن مجلس مشاورت نے حیدرآباد کے اہل ذوق حضرات سے ان تقاریب کو یادگار بنانے کی خواہش کی ہے ۔ تواریخ اور مقام کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔۔