مشرقی شام میں بارودی سرنگ دھماکہ ، 7بچے ہلاک

   

دمشق۔10جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر دابلان میں باردي سرنگ میں دھماکے ہونے سے منگل کو کم از کم 7 بچوں کی موت ہو گئی ۔یہ اطلاع عالمی میڈیا کے مختلف ذرائع نے دی ہے ۔یہ بارودی سرنگیں آئی ایس کے دہشت گردوں نے شہر پر کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے لگائی تھی۔ ان باردي سرنگوں کو ہٹائے جانے کے دوران ان کی زد میں آکر بہت سے شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔