مشرقی لداخ میں متنازعہ مقام سے چینی دستوں کی دستبرداری مکمل

,

   

دیگر علاقوں سے تخلیہ جاری ، چند یوم میں فریقوں کی مشترکہ توثیق متوقع
نئی دہلی: چینی ملٹری نے چہارشنبہ کو مشرقی لداخ میں ہاٹ اسپرنگس میں متنازعہ مقام سے تمام عارضی ڈھانچے ہٹادیئے اور اپنے دستوں کی دستبرداری مکمل کرلی ہے جبکہ انڈین آرمی نے دستبرداری پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے اور اس نے دہرایا کہ خطہ میں ان تبدیلیوں سے واقف لوگوں نے توثیق کی ہے کہ چینی دستے تخلیہ کرچکے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ دونوں فوجیں توقع ہے آئندہ چند یوم میں مشترکہ توثیق کریں گی۔ فوجی تخلیہ کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) کے پاس نازک مقامات پر دونوں فوجوں کی طرف سے چوکسی برتی جارہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پانگگانگ کے فنگر علاقوں سے بھی فوجی دستے واپس ہورہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان پانگگانگ تنازعہ کا بڑا مقام رہا ہے۔ دونوں ملٹری عنقریب جامع بات چیت کرنے والی ہیں تاکہ سرحد پر معمول کی صورتحال بحال کرنے اور امن و بھائی چارہ واپس لانے کے قواعد کار طئے کئے جاسکے ۔ اس سے قبل فوجوں کی واپسی کا عمل مکمل کرنا ہوگا جس کی توثیق کے بعد باہمی مذاکرات متوقع ہے۔ فوجوں کی واپسی کا عمل پیر کو شروع ہوا تھا جبکہ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی کے درمیان اتوار کو ٹیلیفون پر تقریباً دو گھنٹے کی بات چیت کے بعد یہ تبدیلی واقع ہوئی۔ (ابتدائی خبر صفحہ 3پر)