مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی،پانی ضائع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد2 اگست (یواین آئی)ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کی اسکیم مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے شاہ میرپیٹ علاقہ میں پیش آیا۔ پمپ ہوز سے نارسنگی جانے والی اہم پائپ لائن کے اچانک پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں تقریبا دو گھنٹوں تک پینے کا پانی ضائع ہوگیا۔راجیو راہداری پر پٹرولنگ کرنے والی پولیس نے اس کو دیکھ کر متعلقہ عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی۔
اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔