حیدرآباد۔/2اکٹوبر، ـ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ہر گھر کو نل کے ذریعہ محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے پر مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے۔ نل کے ذریعہ ہر گھر کو پانی کی سربراہی میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ حکومت کی جانب سے مشن بھگیرتا کے تحت اس اسکیم پر عمل کیا گیا اور مرکزی حکومت نے پروگرام مشن بھگیرتا ریگولیٹری کے زمرہ میں تلنگانہ کو پہلا ایوارڈ دیا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت دیوس جشن کے تحت نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے مشن بھگیرتا ٹیم ارکان بشمول ای این سی کرپاکر ریڈی اور دوسروں کو ایوارڈ پیش کیا۔ر