مشن بھگیرتا کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

سوریاپیٹ میں جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کا خطاب

سوریاپیٹ /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے مشن بھاگیرتا کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ ضلع کلکٹر چیمبر میں مشن بھاگیرتا کے کاموں پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ان کے ہمراہ ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ڈی اموئے کمار تھے ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے ضلع سوریاپیٹ کے چار اسمبلی حلقوں ، ہرگاؤں اور ہر منڈلوں میں ہونے والے مشن بھاگیرتا کے زیر التواء اور تکمیل شدہ کاموں کا جائزہ لیا اور ضلع عہدیداران کو پائپ لائینز کی وقتاً فوقتاً نگرانی کیلئے ہدایت کی اور ضلع میں مشن بھاگیرتا کے زیر التواء کاموں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرنے اور خاص طور پر چھوٹے چھوٹے لیکیجس کی وقت پر عاجلانہ مرمت کرنے ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کی ہدایت کی اور عوام کو کسی بھی مسائل سے دوچار کئے بغیر صاف پینے کے پانی کی سربراہی کرنے کا حکم دیا اور ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے ضلعی عہدیداران کو غفلت نہ برتنے اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک دسرے سے رابطہ رکھنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار نے مشن بھاگیرتا گرڈ پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ حال ہی میں پائپ کی مرمت کئے بغیر مہینہ بھر پانی کی سربراہی کی گئی اور کہا کہ آئندہ اس طرح کی غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی اور آخر میں پائپ لائینوں کی عاجلانہ مرمت کرنے اور شہر کے ہر گھر تک صاف پینے کے پانی کی سربراہی کے اقدامات کرنے کا متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر سوریاپیٹ ڈی سنجیوا ریڈی ، ضلع ریونیو آفیسر پی چندریا ، ایس پی وینکٹیشورلو ، موہن ریڈی ، ضلعی عہدیداران اور دیگر عہدیداران شامل تھے ۔