حیدرآباد۔ 2جون(یواین آئی) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں تلنگانہ کی خدمت کا موقع دیا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر راج بھون میں تقریب میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا ریاست کی خدمت کے دوران چیالنجس کا سامنا ہے تاہم میں اس سے پریشان نہیں ہوں ۔چاہے کتنی مشکلات کا سامنا کیوں نہ ہو عوام کی خدمت کرتی رہونگی۔