نئی دہلی : مشہور اسلامی اسکالر اور عالم اسلام کی معروف شخصیت اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدا لدین خاں کا کل رات پونے دس بجے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔مولاوحیدالدین خاں کافی عرصے بیمار چل رہے تھے۔ کچھ دنوں قبل انہیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925کو اعظم گڑھ کے دور افتادہ گاؤں بڈھیریا میں ہوئی تھی۔ وہ باضابطہ عالم نہیں تھے لیکن وہ علم کا خزانہ تھے۔ عربی، انگریزی اردو اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے اسلام پر کتابیں لکھنے کے علاوہ تفسیر بھی لکھی اور متعدد اصلاحی کتابیں تنصیف کی۔