مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیوناجیمس نے اسلام قبول کرلیا

,

   

اسلامی نام ’زینب‘ ، دبئی اتھاریٹیز کی جانب سے نومسلم کا سرٹیفکیٹ جاری

منیلا: فلپائن کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار فیونا جیمس نے دبئی میں اسلام قبول کرلیا۔ فیونا جیمس کا تعلق منیلا سے ہے اور وہ آٹھ برس قبل دبئی منتقل ہوئیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ میڈیا کو انٹرویو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اذان سننے سے ہمیشہ سکون ملتا ہے اور اسلام کی طرف راغب ہونے کی وجہ اذان ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے کھلے دل کے ساتھ اپنی مرضی سے کیا ہے اور کسی نے ان کو اسلام قبول کرنے کیلئے مجبور نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے ایک پاکستانی دوست سلمان کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں اسلامی تعلیمات کو سمجھانے میں بہت مدد فراہم کی۔فیونا جیمس کا اسلامی نام ’زینب‘ رکھا گیا ہے اور انہیں دبئی اتھارٹیز کی طرف سے ایک ’نومسلم‘ کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کیلئے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔زینب کا مزید کہنا ہیکہ ان ارکان خاندان بھی اس فیصلے سے خوش ہیں۔انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔