ممبئی: مشہور بالی ووڈ میوزک ڈائرکٹر محمد ظہور خیام ہاشمی عرف خیام کی طبیعت خراب ہوگئی ہے انہیں سوجئے اسپتال کے آئی سی یو میں شریک کروایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفکشن جمع ہوگیا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گیتوں کیلئے موسیقی دی ہے۔ جس میں مشہور فلم ”کبھی کبھی“ او ر”امراؤ جان“ ہے۔وہ 17سال کی عمر سے میوزک کی دنیا میں ہے۔ انہیں سب سے بڑا بریک فلم ”امراؤ جان“ سے ملا ہے۔
اس فلم سے انہیں راتوں رات کامیابی کی منزلوں پر پہنچادیا ہے۔ انہیں نیشنل ایوارڈ اورفلم فیئر ایوارڈس سے بھی نوازا گیا ہے۔