چندی گڑھ : حکومت کی جانب سے سیکوریٹی ہٹانے کے اندرون 24 گھنٹے سنگر سے اداکار اور سیاستداں بننے والے سدھو موسے والا کو اتوار کو ان کے آبائی گاؤں پنجاب کے مانسا میں دن دھاڑے گینگسٹرس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ 29 سالہ موسے والا اپنی کار میں جارہے تھے کہ شرپسندوں نے قریب سے ان پر تقریباً 20 گولیاں چلائیں۔ موسے والا کو تقریباً 7 تا 8 گولیاں لگے جبکہ ان کے دو دوست اس حملہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ سمجھا جاتاہیکہ AK47 کا حملہ میں استعمال کیا گیا ہے۔ موسے والا کو فوری قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا۔ کینیڈا کے گینگسٹر گولڈی برار نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے جو لارینس بشنوائے گینگ کا قریبی بتایا گیا ہے۔