مشہور کامیڈین کپل شرما کے گھر بیٹی کی پیدائش

,

   

ممبئی: مشہور کامیڈین کپل شرما کے گھر 9دسمبر کو ایک لڑکی پیدا ہوئی ہے۔ کپل شرما نے ٹوئٹرپر یہ اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بلاگ میں لکھا کہ آج ایک لڑکی پیدا ہوئی ہے او رآپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

جے ماتا دی“۔ ایک ٹوئٹرصارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ بہت مبارک ہو۔ اب میں چاچا بن گیا۔ کپل شرما کی شادی 12دسمبر 2018ء میں ان کی بچپن کی دوست گنی چھترات سے ہوئی تھی۔ پہلی اولاد کی پیدائش پر بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے انہیں ٹوئٹر پرمبارکباد پیش کئے ان میں دیا مرزا، اکشے کمار، کیکو شرما اور دیگر شامل ہیں۔