ورنگل ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ اگریکلچر آفیسر ضلع ملگ و مشہور کرائوکے سنگر ڈاکٹر کے اے غوث حیدر کو دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں بہترین کرائوکے سنگر کی حیثیت سے ’ASIA BOOK OF RECORD‘ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ڈاکٹر غوث حیدر 24اکٹوبر 1964میں ضلع ورنگل ریاست تلنگانہ میں پیدا ہوئے ۔جناب غوث حیدر نے ہندوستان کے مختلف مقامات پر کئی ایک کرائوکے پروگرام پیش کرچکے ہیں ۔اس کے علاوہ انہیں زیادہ سے زیادہ ہندی گانے ریکارڈ کرنے اور کرائوکے ٹریکس کا استعمال کرتے ہوئے میوزیکل ایونٹس میں لائیو گانے کا ریکارڈ قائم کیا ۔انہوںنے کرائوکے ٹریکس پر کل 830گانے گائے ہیں ۔جس میں 600ریکارڈ شدہ گانوں (MP3) اور 230گانوں پر مشتمل موسیقی کی تقریبات میں کرائوکے ٹریک کا استعمال کیا ۔جناب غوث حیدر کو ضلعی ،ریاستی اور ملکی سطح پر کرائوکے گانے گانے پر کئی ایک اعلی عہدیداورں اور سیاسی قائدین کے ذریعہ ایوارڈوں سے نوازا گیا ہے ۔انہیں ’ ایشیاء بک آف ریکارڈ ‘ ایوارڈ سے نوازے جانے پر ڈاکٹر بہادر علی سابق پرنسپل اسلامیہ کالج ،محمد اقبال علی موظف سیل ٹیکس آفیسر ،سید اعظم ،محمد عبدالکریم جنید ،حافظ راشد اسلم ،اقبال درد ،حمید عکسی و دیگر کے علاوہ مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ،اگریکلچر عہدیداروں ،موسیقی کے چاہنے والوں اور دوست و احباب نے مبارکباد پیش کی ہے ۔