مشیرآباد میں صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی ٹی آر ایس کے حق میں مہم

   

شہر کی ترقی میں کے سی آر اور کے ٹی آر سنجیدہ، رکن اسمبلی گوپال کے ساتھ دورہ
حیدرآباد : تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین محمد سلیم نے حلقہ اسمبلی مشیر آباد میں ٹی آر ایس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ محمد سلیم نے مقامی رکن اسمبلی ایم گوپال کے ہمراہ مشیرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس واحد پارٹی ہے جو شہر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بناسکتی ہے ۔ محمد سلیم نے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کے ہمراہ روڈ شو میں حصہ لیا۔ انہوں نے کے ٹی آر کو یقین دلایا کہ مشیر آباد کے تمام بلدی ڈیویژنس میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ محمد سلیم اور رکن اسمبلی ایم گوپال نے عوام کو تیقن دیا کہ بلدیہ سے متعلق تمام مسائل کی یکسوئی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ محمد سلیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ واحد سیکولر چیف منسٹر ہیں جنہوں نے ریاست کے تمام مذاہب کا یکساں طورپر احترام کرتے ہوئے عید اور تہوار سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔