مصالحہ کی پیداوار 7سال میں 107 لاکھ ٹن کے ریکارڈ سطح پرپہنچی

   

نئی دہلی: ملک میں مصالحوں کی پیداوار سال 2014-15 کے 67.64 لاکھ ٹن سے بڑھ کرسال 2020-21 میں 60 فیصد کے اضافے کے ساتھ سال تقریباً 107 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔مرچ، ادرک، ہلدی، زیرہ وغیرہ جیسے اہم مصالحوں کی پیداوار میں شاندار اضافہ کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی 2014-15 میں 14899 کروڑ روپے سے تقریباً دوگنابڑھ کر 2020-21 میں 29535 کروڑ روپے ہو گئی ہے ۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کل یہاں ڈائریکٹوریٹ آف اریکا اینڈ اسپائسز ڈیولپمنٹ کی طرف سے شائع کردہ کتاب ‘‘اسپائس سٹیٹسٹکس ایٹ اے گلانس 2021’’ کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے مسالوں کے تمام اعداد و شمار- مسالوں کا علاقہ، پیداوار- پیداواریت، برآمد درآمد، قدر اور اہمیت کا ایک خاص مجموعہ ہے ۔سال 2014-15 سے 2020-21 کے دوران، ملک میں مصالحوں کی پیداوار سال 2014-15 کے 67.64 لاکھ ٹن سے بڑھ کر سال 2020-21 میں 106.79 لاکھ ٹن ہو گئی، جس کی سالانہ شرح نمو 7.9 فیصد رہی۔