اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مصباح الحق نے پاکستان کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق 46 سالہ مصباح الحق پر ایک عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے شدید دباؤتھا، ٹیم کے ہیڈ کوچ پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد46 سالہ مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زورپکڑنے لگا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔