مصری جوڑا ہوٹل میں کھٹمل اسپرے سے فوت

   

قاہرہ : مصر میں چھٹیاں منانے کیلئے آیا برطانوی جوڑا ہوٹل کے کمرے میں کھٹملوں کے خاتمے کیلئے کیے گئے اسپرے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2018 میں ایک برطانوی جوڑا جان اور سوسن اپنی چھٹیاں منانے کے لیے مصر کے شہر ہرغدہ کے ایک لگڑری ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ والے کمرے میں ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے کھٹملوں کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا گیا تھا جس کا اثر ان کمرے تک ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کی موت ہوٹل کے کمرے میں ہی ہو گئی تھی جبکہ سوسن کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی چل بسیں جبکہ جوڑے کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی موجود تھی جو دوسرے کمرے میں رہ رہی تھیں۔والدین کی اچانک موت پر بیٹی نے عدالت سے رجوع کرکے انتقال کی وجہ جاننے کی کوشش اور کیس دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے متعلقہ حکام کو تفتیش کا حکم دیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جوڑے کی موت کھٹملوں
کے خاتمے کیلئے کیے گئے اسپرے میں موجود کاربن مونو ا?کسائیڈ کی وجہ سے ہوئی جو سانس کے ذریعے ان کے جسم تک منتقل ہوئی۔