مصری جوڑے کوبیک وقت چار بیٹے تولد

,

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک مصری جوڑے کی خوشی کو اس وقت ’چار چاند‘ لگ گئے جب ان کے ہاں بیک وقت چار ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی۔چھ جولائی کو پیدا ہونے والے چار لڑکے احمد، آدم، محمد اور مالک کا پیدائش کے وقت وزن 1.6 کلو سے لے کر 2 کلو تک تھا اور یہ تمام نومولود صحت مند ہیں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ تعمیراتی سپروائزر عمر اور ان کی 33 سالہ اہلیہ اب سات بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔اس سے قبل مصر میں ان کے ہاتھ تین بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں جن میں 11 سالہ حبیبہ، چھ سالہ فرح اور چار سالہ رحمہ شامل ہیں۔شارجہ کے این ایم سی رائل ہسپتال میں بچوں کی پیدائش کے موقع پر موجود سینئیر گائیناکولوجسٹ پروفیسر احمد البحوتی کا کہنا تھا کہ چار بچوں کے حمل والی ماں کو دوران پیدائش بہت سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے میں نے بچوں کی پیدائش کو حد درجہ ممکن دیر تک روکے رکھا۔این ایم سی رائل ہسپتال کی ہی ایک ڈاکٹر پوجا اگروال کے مطابق چار بچوں کے حمل کا کیس سات لاکھ حاملہ خواتین میں سے ایک ہے اور اس کے ضائع ہونے کا 25 فیصد خطرہ درپیش ہوتا ہے۔