مصری حکومت اپنے شہریوں کو سستی روٹی فراہم کرے گی

   

قاہرہ: دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے ۔ایسے میں مصر کی حکومت نے اپنے شہریوں کو رعایتی قیمت پر سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اپنے شہریوں کو سبسڈی سسٹم کے تحت رعایتی قیمت پر روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسے شہری جو روٹی کی سبسڈی سسٹم کا حصہ نہیں ، انہیں 90 گرام کی روٹی اصل لاگت پر فراہم کی جائے گی ۔