مصری صدر کا دورئہ ابوظبی ولیعہد محمد بن زائدالنہیان سے ملاقات

   

قاہرہ : مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے،جہاں ولی عہد محمد بن زائدالنہیان نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران سیسی نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد مکتوم اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ خلیفہ سے بھی ملاقات کی۔ مصری ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔