مصری ہائی اسکول میں طلبہ کے درمیان ہاتھا پائی

   

قاہرہ : مصر میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش میں آ رہی ہے۔ یہ ویڈیو دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں ایک خانگی بین الاقوامی ہائی اسکول کے طلبہ کے درمیان ہونے والے شدید نوعیت کے جھگڑے کی ہے۔ ویڈیو کے مناظر سے ظاہر ہوتا ہیکہ طلبہ کے ایک گروپ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس پر متعدد اساتذہ نے مداخلت کر کے جھگڑا رکوانے کی کوشش کی۔ تاہم اس کے نتیجہ میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ یہ صورتحال دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے آ کر لڑائی کو ختم کرایا۔یہ جھگڑا ہائی اسکول کے کینٹین سے خریداری میں سبقت کی کوشش کرنے والے طلبہ کے بیچ شروع ہوا۔ اسکول کی انتظامیہ نے جھگڑے اور ہاتھا پائی میں ملوث طلبہ کی شناخت کر لی ہے۔