مصر ،اُردن کے بعد یواے ای تیسرا عرب ملک

   

اسرائیل سے سفارتی تعلقات
امارات کیساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے ترکی کا غور
انقرہ۔صدر ترکی رجب طیب اردوغان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات (یواے ای)اور اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد یواے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے اور اس ملک سے سفیر کو واپس بلانے پر غور کررہے ہیں۔اس درمیان ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی کہا کہ مغربی ایشیا میں اقتدار اور سفارتی توازن کو تبدیل کرسکنے والے اس معاہدے کو کرنے کے لیے تاریخ یواے ای کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اردغان نے کہا،‘‘میں نے اس تعلق سے وزیرخارجہ سے بات کی ہے ۔ہم ابوظہبی کے ساتھ سبھی سفارتی تعلقات کو معطل کرنے یا ہمارے سفیر کو واپس بلانے کی سمت میں قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔امریکہ کے ذریعہ ہوئے اس معاہدہ کے تحت اسرائیل ویسٹ بینک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے اپنے منصوبہ کو معطل کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ مصر اور اُردن کے بعد یواے ای اسرائیل کے ساتھ مکمل تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے ۔ اس سے قبل مصر نے 1979 ء اور جارڈن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیا تھا۔