مصر اور اردن کو بم کا پتہ لگانے والے کتے نہ بھیجنے کا فیصلہ

   

٭ امریکہ نے مصر اور اردن کو بموں کا پتہ چلانے والے کتے بھیجنا بند کردیا ہے ، امریکی محکمہ کے انسپکٹر جنرل آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُن ممالک میں لاپرواہی اور گرمی کی شدت سے 7کتے ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکی حکومت نے کتے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ کے مخالف دہشت گردی معاون پروگرام کے حصہ کے طور پر 8ممالک میں بم کا پتہ لگانے والے کتوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں ستمبر میں جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کی موت حادثاتی نہیں تھی ۔