مصر میںبم ناکارہ کرتے وقت پولیس عہدیدار ہلاک

   

قاہرہ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ میں بم کو غیر فعال کرنے کی کوشش کر رہے پولیس افسر کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔سرکاری خبر ایجنسی مینا کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے نصر سٹی میں واقع کاپٹک اورتھوڈکس چرچ میں دو دن پہلے ایک بیگ پایا گیا، جس میں بم رکھا ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر موقع پر پھنچے اور بم کو غیر فعال کرنے کا کام شروع کیا۔ اسی دوران بم پھٹ گیا ، جس سے ایک افسر کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔فی الحال کسی گروپ نے بم رکھنے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔