قاہرہ ۔ مصر میں ایک خاتون کے ہاں مسافر بس میں بچے کی ولادت ہوئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق مصری خاتون کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے درد زہ کی شکایت ہوئی۔ خاتون میٹرنٹی اسپتال جا رہی تھی مگرہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس نے بس کے اندر ہی بچے کوجنم دے دیا۔اس موقع پر بس کے اندر موجود خاتون مسافروں نے زچگی کے عمل میں ان کی مدد کی۔ خوش قسمتی سے مسافروں میں ایک نرس بھی شامل تھی جس نے فوری طور پر بس رکوا کر خالی کرا لی اور بچے کی ولادت تک اس کی مدد کرتی ہیں۔