مصر میں مسافر بس حادثہ، 9 ہلاک

   

قاہرہ : جنوبی مصر میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔مصری حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قاہرہ سے 273 کلو میٹر دور جنوبی مصر کے صوبے مینا میں منی بس ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ’منی بس صوبہ سوہاج سے مسافروں کو لے کر قاہرہ جا رہی تھی‘۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔