قاہرہ : شمالی مصر میں غربیہ گورنریٹ میں ایک نایاب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک نومولود بچی پیدا ہوئی تو وہ مکمل طور پرخالص موم میں ڈھکی ہوئی تھی۔اس نایاب بچی کی پیدائش المحلہ جنرل ہاسپٹل میں ہوئی۔ بچی حالت تشویشناک تھی کیونکہ اس کا پورا جسم میں موم میں لپٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹرز اس حالت کی وجہ بتاتے ہوئے حیران رہ گئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔طبی عملے نے بچی کو ہسپتال کے انکیوبیٹرز میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کی مکمل طبی نگرانی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ماں کے پیٹ میں مکمل جنین بننے کے بعد سے بچی کا جسم موم میں لپٹا ہوا تھا۔غربیہ میں وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر اسامہ بلبل نے ہدایات جاری کیں کہ بچے کی حالت کے بارے میں وقتاً فوقتاً رپورٹ تیار کی جائے اور اس کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔