قاہرہ : مصری فوج کے ترجمان کرنل غریب عبدالحفیظ کے مطابق، 34اقوام کی بحری قوتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی قوت گزشتہ سال تشکیل دی گئی تھی جس کا مرکزی دفتر بحرین میں ہے۔امریکی بحریہ کے کیپٹن رابرٹ فرانسس نے مصری بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمود عبدالستار کو کمان سونپی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مصر نے اس قوت کی کمان لی ہے، اس موقع پر ایئر ایڈمرل عبدالستار نے کہا کہ میں علاقائی و اتحادی ممالک اور شراکت دار اقوام کے ساتھ کام کرنے پر توجہ دوں گا تاکہ خطے میں سمندری دفاع اور استحکام برقرار رکھا جاسکے۔