مصر کا ایک ماہ میں 44 ٹن سونا خریدنے کا ریکارڈ

   

قاہرہ ۔ مصر نے ایک ماہ کے دوران 44 ٹن سونا خریدا ، جس کے بعد مصر خطے میں سب سے زیادہ سونے کے اثاثے رکھنے والا ملک بن گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مصر کے مرکزی بینک نے فروری 2022 ء کے دوران 44 ٹن سونا خرید ا،جس کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر 125 ٹن تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بینکوں نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکی ڈالر پر انحصار کم کردیا ہے۔ امریکی معیشت اور ڈالر کے مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممالک سونے پر انحصار بڑھا رہے ہیں۔