مصر کا نیا دارالحکومت سنگاپور کے مساوی

   

قاہرہ۔مصرکی اس وقت ایک اہم خبر اسکا نیا صدر مقام ہے جسے سنگاپور کی طرز پر ترقی دی جارہ ہے۔ قاہرہ سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر مصر نیا دارالحکومت تیار کررہا ہے جس کا رقبہ سنگاپور کے برابر ہوگا۔سوشل میڈیا پر نئے دارالحکومت کی تصاویر وائرل ہیں۔ مصری میڈیا کے مطابق نئے دارالحکومت میں 65 لاکھ افراد بسائے جائیں گے۔ اسے سرکاری اورخانگی ادارے مل کرتعمیر کر رہے ہیں۔نئے دارالحکومت میں 20 لاکھ افراد کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ نیا دارالحکومت محمد بن زاید الشمالی سیکٹر، کانفرنس سینٹر، ایگزیبیشن سٹی، سرکاری دفاتر کا علاقہ، شہریوں کا رہائشی علاقہ، میڈیکل سٹی، اسپورٹس سٹی، سینٹرل پارک اور اسمارٹ سٹی پرمشتمل ہوگا۔نئے دارالحکومت کے سرکاری علاقے میں 18 وزارتوں کے دفاتر، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدارت، ایوان وزارت عظمی اوراوکتاغون کے نام سے وزارت دفاع کی نئی عمارت ہوگی جبکہ رہائشی علاقے میں 25 محلے بسائے جائیں گے۔ ان میں 11 لاکھ مکانات ہوں گے۔ ہوٹل کے 40 ہزار رومز ہوں گے جبکہ سڑکیں 10 ہزار کلو میٹر طویل ہوں گی۔نئے دارالحکومت کے سرکاری علاقے میں تمام وزارتوں اور پارلیمنٹ کی عمارتیں بنائی جائیں گی۔ بزنس زون بھی ہوگا جہاں بیشتر بینک قائم کیے جائیں گے۔ سینٹرل بزنس زون اینڈ ٹاورز بنائے جائیں گے جہاں افریقہ کا سب سے اونچا ٹاوربھی تعمیر ہوگا۔بلند ترین ٹاور 94 منزلہ ہوگا۔ یہ 400 میٹر اونچا ہوگا۔ اس میں ہوٹل اور دفاتر کھولے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں فلک بوس 18 ٹاورز تعمیر ہوں گے۔مصر نے حال ہی میں نئے دارالحکومت کے ایرپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔مصر کے وزیر آبادکاری عاصم الجزار نے اعلان کیا ہے کہ نئے دارالحکومت میں تقریباً 10 لاکھ افراد کام کیا کریں گے۔مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے اعلان کیا تھا کہ نیا دارالحکومت سنگاپور جتنے رقبے پر تعمیر ہوگا۔