مصر کی آبادی میں صرف 20 سال میں 45 ملین کا اضافہ

   

قاہرہ : مصری وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر ہالہ السعید نے ملک کی آبادی میں اضافے کے بارے میں چونکا دینے والے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے پیر کے روز صدر عبدالفتاح السیسی کی موجودگی میں مصری خاندان کی ترقی کے قومی منصوبے کے آغاز کی سرگرمیوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2002 سے 2011 کے عرصے میں آبادی میں تقریباً 20 ملین کا اضافہ ہوا اور 2011 سے 2021 کے عرصے میں اس تعداد میں تقریباً 25 ملین کا اضافہ ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ مصر میں سالانہ 2.5 ملین بچے پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی ترقی کے منصوبے کا بنیادی ہدف آبادی میں اضافے کی تیز رفتار اور بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنا اور آبادی کی خصوصیات کو بہتر بنانا ہے۔