مصر کے سابق وزیر اعظمشریف اسماعیل کاانتقال

   

قاہرہ : جمہوریہ مصر کیسابق وزیر اعظم شریف اسماعیل کل ہفتے کو 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شریف اسماعیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں صدر السیسی نے لکھا کہ “میں مصر کے بہترین آدمیوں میں سے ایک نیک آدمی کے لیے دلی دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کی وفات پر تعزیت کرتا ہوں، مرحوم ایک ایسے انسان تھیجن کے دل میں قوم اور امہ کا درد پنہا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ مرحوم واقعی ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے مشکل ترین حالات اور تاریک ترین وقت میں ذمہ داری قبول کی اور مشکل ترین ذمہ داری کو نبھایا۔