مصنوعی ذہانت کی دوڑ،گوگل کا ’بارڈ‘ لانچ کرنیکا اعلان

   

نیویارک : مائیکروسافٹ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی لانچ کے بعد ٹیک کمپنیوں میں سبقت حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے اور اب گوگل نے ’بارڈ‘ کے نام سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا اپنا ایک ایپ سامنے لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں اسے توقع ہے کہ وہ مائیکروسافٹ سے یہ بازی جیت لے گا۔گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ بارڈ کو اس سال کے آخر تک وسیع پیمانے پر جاری کر دیا جائے گا، لیکن اس سے پہلے ’قابل اعتماد ٹیسٹرز‘ مصنوعی ذہانت کے اس ایپ کی جانچ پرکھ کریں گے۔ گوگل کے اس ایپ یا بوٹ میں یہ اہلیت ہو گی کہ وہ بیرونی خلا میں ہونے والی پیش رفت جیسے پیچیدہ سائنسی موضوعات کی وضاحت اتنی سادہ اور آسان فہم زبان میں کر سکے گا جسے بچے بھی سمجھ سکیں۔ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹرتھ جی پی ٹی زیادہ سے زیادہ سچائی تلاش کرنے والی اے آئی ہوگی۔