مضافاتی علاقوں میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد/8 فروری، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافات کی میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ایچ ایم ڈی اے ٹاسک فورس ٹیموں نے منی کنڈہ ، دمائی گوڑہ میونسپلٹیـز اور نظام پیٹ کارپوریشن کے تحت 6 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا۔ ابھی تک جملہ 155 تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ منی کنڈہ میں 2 اور دمائی گوڑہ میں 2 عمارتوں کو منہدم کیا گیا۔ نظام پیٹ کارپوریشن میں 2 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ عہدیداروں کے مطابق اجازت کے بغیر اضافی منزلوں کی تعمیر پر یہ کارروائی کی گئی۔ر