حیدرآباد۔16۔مئی ۔ (سیاست نیوز) کانگریس جہاں مستحکم ہوگی وہاں ترنمول کانگریس اس کی تائید کرکے کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔ کانگریس کی کٹر حریف چیف منسٹر بنگال و سربراہ ترنمول کانگریس نے اپنے موقف میں نرمی لاتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں کانگریس کی ضرورت نہیں ہے لیکن جس ریاست میں کانگریس مستحکم ہوگی اس میں ترنمول کانگریس تائید کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کرے گی۔ ممتا بنرجی نے یو پی اے سے علحدگی کے بعد متعدد مرتبہ غیر بی جے پی و غیر کانگریسی اتحاد کی تشکیل کی کوشش میں حصہ لیا اور کانگریس سے اتحاد سے گریز کرتی رہیں لیکن کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کے بعد ترنمول سربراہ کے رویہ میں تبدیلی دیکھی گئی ہے اور انہوں نے کانگریس کو مبارکباد پیش کرکے کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کو اقتدار کے امکانات ہیں ان سے بی جے پی کے صفائے کیلئے ترنمول کانگریس اپنے نظریات کو بالائے طاق رکھ کر کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ کے استعمال کی اپیل کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جس ریاست میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات ہونگے ان میں کانگریس کی تائید کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے کیونکہ کانگریس اور ترنمول دونوں کا ہی مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست سے دو چار کرنا ہے۔ سیاسی مبصرین نے ممتا بنرجی کے بیان کے بعد کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی اور ممتا بنرجی کے رویہ میں تبدیلی ملک میں ایک نئے سیاسی محاذ کی نقیب ثابت ہوسکتی ہے ۔ م