مطلقہ بیوی کو گذارے میں ہائی کورٹ نے شوہر کو راشن اور کپڑے فراہم کرنے کی منظوری دی

,

   

مذکورہ شخص جس کی ملازمت نہیں ہے وہ اپنے چھوڑی ہوئی بیوی کو ہر ماہ پیسوں کے بجائے راشن فراہم کرنے کے لئے تیارتھا

نئی دہلی۔اپنی نوعیت کے ایک دلچسپ واقعہ میں پنجاب او ر ہریانہ ہائی کورٹ(ایچ سی) نے ایک شخص کو اپنی بیوی کے لئے گذارے کے طور پر راشن اور کپڑے دینے کی بات کو منظوری دی ہے۔

مذکورہ شخص جو پنجاب کا رہنے والا ہے نے عدالت سے درخواست کی تھی ہر ماہ پیسوں کی ادائی کے بجاے چاول‘ گیہوں‘ شکر‘ دالیں‘ گھی اور تین نئے شلوار سوٹس ہر چاہ ماہ میں دینے کی اجازت دے۔

اس درخواست کو مذکورہ شخص کے وکیل نے جسٹس آر ایس اتاری کے روبرو پیش کی تھی۔ مذکورہ شخص نیوز 18کی خبر کے مطابق جس کی ملازمت نہیں ہے وہ اپنے چھوڑی ہوئی بیوی کو ہر ماہ پیسوں کے بجائے راشن فراہم کرنے کے لئے تیارتھا۔

بیان کے مطابق مذکورہ شخص نے وہ چاہتا ہے کہ وہ زائد مقدار میں چاول‘ شکر‘ دودھ اورگیہوں فراہم کرے تاکہ عورت آسانی کے ساتھ اپنا گذارا کرے۔مذکورہ لسٹ جس میں 20کے جی چاول‘ 5کے جی شکر‘ 5کے جی مختلف دالیں‘ 15کے جی گیہوں اور 5کے جی اصلی گھی ہر ماہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ اس میں ہر تین ماہ میں تین جوڑی کپڑے اور ہر روزدو لیٹر دودھ بھی کو شامل کیاگیاہے۔اس کویہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گذارے کے بقایاجات کی فوری ادائی کرے اور 25جولائی تک اسکو عدالت میں پیش کرے